چینی قونصل جنرل سے ملاقات، فول پروف سیکورٹی فراہم کرنا ہمارا فرض ہے،وزیر داخلہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی قونصل خانے میں چین کے قونصل جنرل سے ملاقات کی، تفصیلات کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور چینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترجمان کے مطابق چینی قونصل جنرل نے سیکورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی، ترجمان وزیر داخلہ کے مطابق ملاقات میں ، اس دوران وزیر داخلہ نے چینی شہریوں کی حفاظت سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ چینی شہریوں کی سیکورٹی بہت عزیز ہے، چینی شہریوں کی آمدورفت کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے، پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں