روٹی کی قیمتوں میں کمی کا معاملہ، تندوروں کے باہر نرخ آویزاں کیے جائیں، مریم نواز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے روٹی ، نان کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بینر کے ڈیزائن اور تحریر کی منظوری دیتے ہوئے 24گھنٹوں میں ہدایات پر عمل درآمد کا حکم دے دیا ،تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ہدایت کی کہ کل تک ہر نان بائی کی دکان کے باہر واضح نرخوں کے ساتھ بینر آویزاں ہونا چاہیے۔ اس سلسلے میں صوبے بھر میں ہر تن±ور کے باہر بینر آویزاں کیے جائیں گے، جن پر روٹی ، نان کی مقرر کردہ قیمتیں اور وزن کے ساتھ واضح طور پر لکھی جائیں گی۔ مریم نواز نے ہدایت دی کہ ضلع کا شکایت نمبر بھی بینر پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے نام کے ساتھ لکھا جائے۔تن±ور کے باہر لگانے کے لیے منظور کیے گئے بینر کے رنگ، صوبائی حکومت کا لوگو، وزیراعلیٰ کی تصویر اور تحریری متن کو تبدیل نہ کرنے کے ساتھ مزید ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ضلع کی ہر تحصیل میں کم از کم 3 نان شاپس کے باہر آویزاں بینر کی تصاویر وزیر اعلیٰ ہاو¿س بھجوائی جائیں اور پنجاب بھر میں بینرز آویزاں کر کے واضح تصویر کل شام تک شیئر کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں