اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاﺅن، کوئٹہ سے 1536سگریٹ سٹاکس اور 0.77میٹرک ٹن چینی برآمد

اسلام آباد/کوئٹہ(یو این اے )حکومت پاکستان کا اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاون جاری کراچی سے 17 کپڑے کے تھان،ملتان سے 0.003 اور کراچی سے 0.011 ملی لیٹر ایرانی تیل ضبط کرلی ملکی معیشت کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان کا اینٹی اسمگلنگ کریک ڈان جاری ہے۔آٹا،چینی،کھاد اورتیل جیسی اہم اشیا کی اسمگلنگ کے باعث عوام کو بدترین حالات کاسامنا کرنا پڑتا ہے،عوام کی سلامتی اورمستحکم معیشت کی خاطر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈان کا آغاز کیا گیا۔7 تا 14 اپریل کے دوران ملک بھرسے 1.18میٹرک ٹن چینی،1851 سگریٹ کے سٹاکس، 17 کپڑے کے تھان اور 0.014 ملی لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا،متعلقہ اداروں نے کراچی سے315 اورکوئٹہ سے 1536 سگریٹ کے سٹاکس برآمد کیے،پشاور سے 0.41 میٹرک ٹن جبکہ کوئٹہ سے 0.77 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی۔کراچی سے 17 کپڑے کے تھان برآمد ہوئے،ملتان سے 0.003 اور کراچی سے 0.011 ملی لیٹر ایرانی تیل ضبط کیا گیا۔یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھرسے3036 میٹرک ٹن کھاد، 247 میٹرک ٹن آٹا، 34029 میٹرک ٹن چینی، 229867سگریٹ کے سٹاکس، 245068 کپڑے کے تھان اور 4.897 ملی لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں