چینی مہمانوں کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، شہباز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے چیئرمین شنگھائی الیکٹرک گروپ کے وفد کی ملاقات، وزیر اعظم کو پاکستان میں شنگھائی الیکٹرک کے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دے دی گئی، اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور معاشی اشتراک کے مزید فروغ کے خواہاں ہیں، یہاں کام کرنے والے چینی مہمانوں کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، چینی کمپنیاں کول پاور پلانٹس اور کوئلے کی کان میں مزید سرمایہ کاری کریں، شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ منصوبوں کو وسعت کیلئے چینی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں