پاک ایران سرحدی علاقوں میں تیز ہوائیں، گھروں پر لگے سولر پینل اڑ گئے، درجنوں دیہات زیر آب

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان کے متخلف علاقوں گوادر، جیونی اور سنٹسر سمیت پہاڑی سلسلے میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور تیز ہواں سے گھروں پر لگے سولر پینل اڑ گئے۔پاک ایران سرحدی علاقوں اور پہاڑوں پر بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی جبکہ سیلابی ریلوں سے سنٹسر کے ایک درجن سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔اس کے علاوہ کلدان، پلیزی، گبد قلاتو، چب ریکانی سمیت گردونواح میں بھی شدید بارش ہوئی۔ دریں اثنا چمن شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔کوژک ٹاپ، شیلا باغ، گلستان، قلعہ عبداللہ، زیارت، چاغی، نوکنڈی، تفتان، دالبندین اور پشین میں بھی بارش ہوئی۔اس کے علاوہ پاک ایران اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں طوفانی بارش ہوئی۔کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ چمن میں پانچ روز بعد منگل کو بحال ہونے والی بجلی کی سپلائی پھر معطل ہو گئی۔حکام نے بتایا کہ بارش کے بعد مختلف علاقوں کے کئی فیڈرز ٹرپ کر گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں