بھاگ کے علاقے گوٹھ بگڑا پر مسلح افراد کا حملہ، 350 مویشی ساتھ لے گئے، متاثرین کا احتجاج

گنداخہ(یو این اے )گوٹھ بگڑا یونین کونسل محرم ضلع کچھی بولان تحصیل بھاگ کے رہائشی غوث بخش ماچھی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کچھہ عرصہ سے ہماری برادری کے محمد حاصل ماچھی سے رشتے کا تنازہ چل رہا ہے جس کو میں قبائلی فیصلہ کے ذریعہ حل کرنے پر مکمل طور پر آمندہ ہوں اور اس سلسلے میں میں نے علاقے کے سردار امیر و نوابوں اور دیگر معززین سے بھی اس مسئلے کے حل کے لیے کوششیں کر رہا ہوں مگر میرا اگلا فریق اس مسئلے کو حل کرنے پر راضی نہیں کیوں کہ ہم ایک قبائلی علاقے میں صدیوں سے آباد ہیں اور قبائلی فصلوں کا احترام کرتے ہیں اور اب بھی ہم اس رشتے کے مسئلے کو ایک قبائلی فیصلے کے ذریعے حل کرانا چاہتے ہیں لیکن اس کے باوجود میرے فریقین مجھے کئی عرصے سے مختلف اقسام کی دھمکیاں اور میرے گاں پر بھی حملہ کر چکے ہیں میرے گاں کے اوپر فائرنگ کرنا اور حالات خراب کرنا روز کا معمول بن چکا ہے جبکہ اس حوالے سے میرے فرائقین نے دو مرتبہ میرے گاوں پر حملہ کیا اور میرے 350 کے قریب قیمتی جانور بھی ساتھ لے گئے ہیں ان دونوں واقعات کے خلاف میں نے بھاگ میں ان کے خلاف دو مختلف واقعات کی ایف ائی ار بھی درج ہو چکی ہیں مگر کئی عرصے سے ضلعی انتظامیہ کچی بولان اور لیویز پولیس بھاگ ملزمان کے خلاف کوئی بھی کاروائی نہیں کر رہی جب کہ الٹا باثر لوگوں کے ذریعے مجھے اور میرے خاندان کو مختلف دھمکیاں دی جا رہی ہیں اگربھاگ انتظامیہ نے ان کے خلاف کاروائی نہیں کی تو مزید خون خرابہ بھی ہو سکتا ہے جس کی ساری زمہ داری بھاگ انتظامیہ پر ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ میں گرفتاری کے حوالے سے کئی بار دفتروں کے چکر کاٹ کاٹ کر تنگ اور بیزار آچکا ہوں مجھے کوئی انصاف نہیں دیا جا رہا لہذا میں حکومت بلوچستان وزیراعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان کور کمانڈر بلوچستان آئی جی ایف سی ائی جی بلوچستان کمشنر صاحب اور دیگر حکام بالا سے مطالبہ کرتا ہوں کہ فوری طور پر ان ملزمان کو گرفتار کر کے مجھے انصاف دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں