سندھ کابینہ میں شامل ہونیوالے 8 وزرا نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی (انتخاب نیوز) گورنر ہاﺅس کراچی میں وزرا کی حلف برداری کی تقریب میں سندھ کابینہ میں شامل ہونے والے آٹھ وزرا نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ کابینہ میں شامل ہونےوالے 8 ارکان میں جام اکرام دھاریجو، مخدوم محبوب، ریاض شیرازی، دوست علی راہموں، شاہد تھہیم، محمد علی ملکانی، شاہینہ شیر علی اور طارق تالپور شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی جبکہ گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے وزرا سے حلف لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں