نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کی درخواست پر فوج نے فیض حمید کیخلاف انکوائری کمیٹی بنا دی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق افواج پاکستان نے نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک کی درخواست پر انکوائری کمیٹی بنا دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کیخلاف انکوائری کمیٹی میجرجنرل کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ انکوائری کمیٹی سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں الزامات کی تحقیقات کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں