وفات سر ٹیفکیٹ کی فیس ختم ، زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ان کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا ، انہوں نے پنجاب کے ماڈل تھانوں کی طرز پر ملک بھر میں ماڈل نادرا دفاتر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پنجاب میں ماڈل تھانوں کے قیام سے عوام کو سہولت کے ساتھ پولیس امیج میں بھی بہتری آئی، وفات سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کی جا رہی ہے، پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے لیے یونین کونسل دفاتر کے ساتھ مل کر آسان نظام متعارف کرایا جائے۔محسن نقوی نے ہدایت کی کہ شہریوں کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایاجائے اور عوام کی سہولت کیلئے موبائل پلیٹ فارمز پرمزید سہولیات فراہم کی جائیں، ادارے کے اقدامات کی ترویج کیلئے سوشل میڈیا کو موثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا بھی حکم دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں