کروڑوں روپے کی اوور بلنگ ہے، وفاقی وزیر توانائی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کروڑوں روپے کی اووربلنگ ہے، اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ملک اب اس نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ پاور سیکٹر سے متعلق اصلاحات طے کرلی ہیں، ہم توانائی کے شعبے میں کمزوریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ کچھ افسران بجلی چوری ہونے دیتے ہیں اور اس کا حصہ بھی بنتے ہیں، بجلی چوری کرنے والوں کا بوجھ اب برداشت نہیں کرسکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں