حب میں 3 مسلح افراد شہری سے 6 لاکھ روپے لوٹ کر فرار، پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈکیت ہلاک

حب (نمائندہ انتخاب) حب ڈاکو راج، عید آپریشن کی کامیابی کے بعد لیٹرے پھر سرگرم، 3مسلح ڈاکو شہری سے 6لاکھ روپے گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ایک کو شہریوں نے دھرلیا ،فرار ہونے والے ڈاکوﺅں اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ گولی لگنے سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا صدر پولیس نے ایک زیر حراست ملزم سے ڈیڑھ لاکھ روپے برآمد کر لیئے جاں بحق ملزم کا تعلق کراچی صفورہ گوٹھ سے بتایا جاتا ہے تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان المبارک سے قبل اور عید الفطر کے آخری ایام تک حب شہر انڈسٹریل ایریا ساکران میں لوٹ مار اور ڈکیتی واغواءو گاڑیاں چھینے کی درجنوں وارداتوں میںشہریوں اور تاجروں کو نامعلوم ڈاکو کروڑوں روپے سے محروم کرنے اور پولیس کی مسلسل ناکامیوں کے بعد ایک مرتبہ پھر سے حب شہر میں ڈکیت گروہ سرگرم ہو گیا ہے جمعہ کے روز حب شہر میں صدر تھانہ کی حدود میں کراچی بس اسٹاپ کے قریب بنک سے رقم نکلوا کر گھر جانے والے شہری رئیس عبدالرشید کو تین مسلح ملزمان نے گھیر لیا اور گن پوائنٹ پر رقم چھین لی اور فرار ہو نے لگے اس موقع پر متاثر ہ شہری کے شور مچانے پر قریب موجود دیگر شہریوں نے ڈاکوﺅں کو پکڑنے کیلئے پیش قدمی کی تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی تاہم شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا اور خوب دھنائی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا تاہم اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور فرار ہونے والے ملزمان کا تعاقب کیا بعدازاںحب ندی میں پہنچنے پر ملزمان اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ملزم جسکی شناخت فاروق چانڈیو ساکن صفورہ گوٹھ کراچی کے نام سے ہوئی ہے گولی لگنے سے زخمی ہو گیا بعدازاں دم توڑ گیا پولیس کے مطابق ملزم اپنے ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک ہوا ہے پولیس کے مطابق ایک زیر حراست ملزم لیاقت علی سے ڈیڑھ لاکھ روپے برآمد کر لیئے گئے ہیں جبکہ ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا واضح رہے کہ ماہ رمضان المبارک سے قبل شروع ہونے والی وارداتوں میں پولیس کی مسلسل ناکامی کی وجہ سے حب کے شہریوں اور تاجروں پر خوف طاری تھا کہ ایک مرتبہ پھر سے ڈکیت گروہ سرگرم ہو گیا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب سے ضلع پولیس حب کے نئے ایس پی تعینات ہوئے ہیں تب سے وارداتوں کی لہر آئی ہے ذرائع بتاتے ہیں کہ ایس پی پویس نے تمام افسران کو مبینہ طور پر مال کمانے پر لگا یا ہوا ہے جسکی وجہ سے پولیس افسران بالخصوص SHO,s نے بے بس ہو کر عوام کو چوروں اور ڈاکوﺅں کے رحم وکرم پر چھوڑرکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں