لاہور میں پولیس مقابلہ، 2ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)باغبان پورہ کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوﺅں کے مابین مقابلے کا واقعہ پیش آیا، پولیس کے مطابق مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روکنے کی کوشش کی گئی، جس پر ڈاکوو¿ں نے فائرنگ کردی۔ اس دوران مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے جب کہ ایک کانسٹیبل جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ہلاک ہونےو الے ڈاکوو¿ں کی شناخت نہیں ہو سکی، مقابلے میں جاں بحق ہونےو الے کانسٹیبل کی شناخت عمران حیدر کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی کانسٹیبل دلدار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گشت پر مامور محافظوں نے جی ٹی روڈ نزد پی ایس او پمپ مومن پورہ میں بغیر نمبر کی موٹر سائیکل پر سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں