امریکی ریاست میں دوران پارٹی فائرنگ، 2افراد ہلاک، 14زخمی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک جبکہ 14زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق واقعہ سڑک پر پارٹی (بلاک پارٹی) کے دوران پیش آیا، فائرنگ سے زخمی 3 افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ 11 زخمی افراد کو پہلے ہی ذاتی گاڑیوں میں اسپتال لے جایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات 7 بجے کے قریب پیش آیا جبکہ بلاک پارٹی میں 300 کے قریب افراد موجود تھے جن میں سے 16 افراد فائرنگ کا نشانہ بنے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے کی رات تک کسی حملہ آور کو گرفتار نہیں کیا جا سکا مگر 2 مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں