اسلام آباد، تھانہ مارگلہ کی حدود سے سعودی شہری اغوائ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود سے سعودی شہری کو اغواءکرلیا گیا۔پولیس نے سعودی سفارت خانے کی جانب سے شہری کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر مقدمہ درج کرلیا جس میں ایک شخص کو ملزم نامزد کیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق درخواست میں بتایا گیا کہ عبدالوحد شاہد نامی ملزم نے سعودی شہری حنان عبداللہ البشر کو ایف ایٹ سے اغواءکیا، غیر ملکی شہری کو اغواءکار سے فوری بازیاب کرایا جائے۔تھانہ مارگلہ پولیس نے سعودی سفارت خانے کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں