ایرانی صدر 22سے 25اپریل تک وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کرینگے، دفتر خارجہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی 22اپریل سے 25اپریل تک پاکستان کا دورہ کرینگے، ایران کے صدر کے ہمراہ اعلی سطحی تجارتی وفد بھی ہوگا۔ایرانی وفد میں وزیر خارجہ سمیت دیگر اہم وزراءاور کاروباری شخصیات بھی شامل ہونگے۔ ترجمان کے مطابق دورہ اسلام آباد کے دروان دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں