ایرانی صدر پاکستان پہنچ گئے، گارڈ آف آنر پیش
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے بعد کسی بھی سربراہ مملکت کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ایرانی صدر 22 سے 24 اپریل تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ایرانی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے جس میں وزیر خارجہ اور کابینہ کے دیگر اراکین سمیت اعلیٰ حکام کے علاوہ ایک بڑا تجارتی وفد بھی شامل ہے، علاوہ ازیں ایرانی صدر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
Load/Hide Comments


