لبنانی تنظیم کے حملے میں زخمی اسرائیلی میجر دوران علاج ہلاک

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک)لبنانی تنظیم کی جانب سے رواں ماہ کی 17تاریخ کو اسرائیلی فوج پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 14اہلکار زخمی ہوئے تھے، ڈرون حملے میں زخمی ایک میجر آج دوران علاج دم توڑ گیا، عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 17 اپریل کو زخمی ہونے والے میجر 27 سالہ ڈور زیمل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جن کی آئندہ ماہ شادی طے تھی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ میجر زیمل نے اپنے تمام اعضا عطیہ کرنے کی وصیت کی تھی اس لیے ان کی تدفین قدرے تاخیر سے یہودا کے قبرستان کے ملٹری سیکشن میں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں