پنجاب میں روٹی سستی نہ ہو سکی،28نان بائی گرفتار، 80ہزار روپے کے جرمانے عائد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں روٹی سستی نہ ہو سکی، لاہور میں کہیں روٹی اور نان سستی جبکہ کہیں پرانے ریٹس پر فروخت ہونے لگی، تفصیلات کے مطابق سستی روٹی اور نان فروخت نہ کرنے پر اب تک 33 مقدمات اور 28 گرفتاریاں ہوچکی ہیں جبکہ روٹی و نان کی قیمتوں میں خلاف ورزی کرنے والوں کو 80 ہزار سے زائد کے جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ روٹی و نان کی قیمتوں پر عمل درآمد کے لیے فیلڈ میں سخت مانیٹرنگ جاری ہے، نان و روٹی کی فروخت کو ہر صورت مقرر کردہ قیمتوں پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں