ججز کو دھمکی آمیز خط معاملہ، ہائیکورٹ کا فُل کورٹ اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ججز کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کا معاملہ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عمر فاروق کی جانب سے آج فل کورٹ اجلاس ہو گا، گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے آفس نے تمام ججز سے تجاویز مانگی تھیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے فل کورٹ اجلاس آج دن ڈھائی بجے بلایا ، یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں