بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں، پی ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشیں، پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں الرٹ جاری کر دیا، تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارشوں کے باعث شدید نقصان اور ملک کے بیشتر علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، علاوہ ازیں شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کرنے کی ہدایات جاری کی گئی۔واضح رہے کہ27اپریل تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں