کوئٹہ میں مسلح افراد کا پولیس موبائل پر حملہ، جوابی فائرنگ میں حملہ آور ہلاک

کوئٹہ (انتخاب نیوز) شالکوٹ کے علاقے میں مسلح افراد کی پولیس موبائل پر فائرنگ، پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ میں 4حملہ آور مارے ۔گئے، ملزمان نے فائرنگ کے بعد ایک گھر میں پناہ لے لی تھی، جس پر پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی، پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں