صوبائی حکومت و جیل خانہ جات کو امیدواروں کا قانونی نوٹس
کوئٹہ (کورٹ رپورٹر) صوبائی حکومت اور محکمہ جیل خانہ جات کو متاثرین کی طرف سے قانونی نوٹس ارسال، ذمہ دار ذرائع کے مطابق و کلاء کرم بازئی ایڈوکیٹ، ظفر ملازئی ایڈوکیٹ، جی دستگیر بلوچ ایڈوکیٹ نے متعلقہ ذمہ داران کو بذریعہ نوٹس و ضاحت طلب کی مصدقہ ذرائع کے مطابق کئی سالوں سے خواتین امیدواران جوکے میرٹ اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کی بناء قانوناً تقرری کا حقدار ہیں۔ اور من پسند اور سیاسی اثر رسوخ بے جامداخلت سے اہل تجربہ کار خواتین کو نظر انداز کرکے غیر مستحق اور کم تعلیم والوں کو سروس دی گئی اس بارے واضح ہدایات کے دس دن کے اندر اندرن تحریری جواب و ضاحت طلب کی گئی مگر جیل حکام معمول کے مطابق قانونی حقوق اور حقائق کی پروا نہیں کرتے جبکہ میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی دوسرے ضلع اور جعلی تعلیمی اسناد اور جعلی لوکل سرٹیفکیٹ والوں کو خطرہ درپیش ہے۔
Load/Hide Comments


