اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا جس میں زری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔گزشتہ اجلاس میں زری پالیسی کمیٹی کی جانب سے پالیسی ریٹ کو 22فیصد پر برقرار رکھا کیا گیا تھا ۔تجزیہ کاروں اور ماہرین اقتصادیات نے نئی مانیٹری پالیسی کے بارے میں ملے جلے رجحان کا اظہار کیا ہے ۔ٹپ لائن سکیورٹیز کی جانب سے کئے گئے سروے میں 51 فیصد شرکا نے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ 49فیصد پالیسی ریٹ میں کمی کی توقع کررہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں