خیبر میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 4 مشتبہ افراد ہلاک

راولپنڈی (پ ر) سیکورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز اور مشتبہ افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں قاری واجد سمیت 4 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔ سینیٹائزیشن آپریشن علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی تخریب کار کو ختم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں