ڈی ایچ او واشک کے میڈیکل اسٹوروں پر چھاپے، اتائی ڈاکٹر کا کلینک سیل
خاران (یواین اے) ڈی ایچ او واشک ڈاکٹر چاکر انور نے ڈرگ انسپکٹر واشک ڈاکٹر یوسف کے ہمراہ سب تحصیل شاہوگیڑی کے کلی حاصل خان ساسولی اور کلی کریم بخش خرماگی سمیت متعدد میڈیکل اسٹورز، کلینک پر چھاپہ مارے اور ادویات کی معیاد اور میڈیکل اسٹور کی صفائی ستھرائی کو چیک کیا۔ کلینک میں بیٹھے افراد کی تعلیمی اسناد نہ ہونے کی وجہ سے کلینک مکمل بند کر دیے اور مالکان کو سختی کیساتھ تاکید کی کہ مستقبل میں پریکٹس کی اجازت نہیں ہے، خلاف ورزی کرنے پر مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی ایچ او واشک نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ان کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری رہے گا۔
Load/Hide Comments


