لسبیلہ،موٹرسائیکل پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خاتون سمیت دو افراد گرفتار
اوتھل: بیلہ پولیس کی کاروائی منشیات اسمگلرز مرد عورت کو دھر لیا۔تفصیلات کے مطابق بیلہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر منشیات اسمگلنگ کرنے والے ایک مرد اور ایک خاتون کو گرفتار کرکے 7 کلو گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ویلپٹ چیک پوسٹ بیلہ پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی جانے والی ایک موٹر سائیکل کو روک کر تلاشی لی تو موٹر سائیکل کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی سات کلو گرام چرس برآمد کرکے غلام فاروق ولد کتب الدین اور مسماۃ (ف) بنت اکرم سکنہ دشت کوئٹہ کو گرفتار کرکے سات کلو گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Load/Hide Comments


