ایمل ولی عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب

کوئٹہ(انتخاب نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت باچا خان کی چوتھی پشت کو منتقل کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق اے این پی کی جنرل کونسل نے ایمل ولی خان کو پارٹی کا صدر منتخب کر لیا، ایمل ولی متفقہ طور پر صدر منتخب ہوئے، اسفند یار ولی پارٹی کے رہبر ہوں گے، واضح رہے کہ باچا خان کے بعد ان کے بیٹے ولی خان اور پھر پوتے اسفند یار ولی اے این پی کے صدر منتخب ہوئے، علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹر ایمل ولی کو اے این پی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں