گوادر میں باڑ کا علم نہیں، بلوچستان کےساتھ یہاں کے لوگ ہی زیادتی کررہے ، جعفر مندو خیل

کوئٹہ (این این آئی ) گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ جس معاشرے میں بات چیت کے راستے بند ہوں وہ معاشرہ جبر کا ہوتا ہے امن وامان کیلئے جو بات چیت کرنا چاہتا ہے سب سے بات کرنے کو تیار ہوں،بلوچستان کے ساتھ وفاق نہیں بلکہ یہاں کے لوگ ہی زیادتی کررہے ہیں ، وفاق سے جو پیسے ملتے ہیں ان کا کوئی حساب کتاب نہیں ہے صوبے میں گڈ گورننس ہوگی تو وفاق بھی مدد کے لئے آگے آئے گا ۔یہ بات انہوں نے نے حلف برداری کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے حقوق کیلئے پہلے بھی بات کی ہے اور آئندہ بھی کریں گے صوبے کا مقدمہ لڑا ہے اور لڑتے رہیں گے امن وامان اولین ترجیح ہوگی امن وامان کے حوالے سے جو کردار ہوا ادا کرونگا۔گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے کہا کہ وفاقی حکومت سے کی جانب سے ابھی تک تو کوئی خاص ٹاسک نہیں دیا گیا ہے ،وفاقی حکومت کے ساتھ بیٹھیں گے گورنر کے طور پر جو رول ہوا دا کروں گا۔گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ امن وامان کیلئے جو بات چیت کرنا چاہتا ہے سب سے بات کرنے کو تیار ہوںجس معاشرے میں بات چیت کے راستے بند ہوںوہ معاشرہ جبر کا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے 35سال صوبے میںپارلیمانی سیاست کی ہے صوبائی حکومت کے ساتھ بہترین تعلقات ہونگے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی کی سمت درست کرنا ہوگاصوبے میں مالی نظم و ضبط لانے کی ضرورت ہے ماضی میں فنڈز کا غلط استعمال کیا گیاصوبے میں فنڈز کے درست استعمال کو فروغ دیں گے صوبے میں گڈ گورننس اور میرٹ ہونگے تو وفاق بھی مدد کے لئے آگے آئے گا۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ جعفر مندوخیل کا کہنا تھا کہ گوادر میں باڑ کے حوالے سے علم نہیں ، سیکورٹی معاملات پر بریفنگ کے بعد تبصرہ کرونگا۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت ملک بھر میں توانائی کا بحران ہے گیس بحران کے حل کے لئے ذرائع تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں