وزیر اعلیٰ سندھ اور انکی چور کابینہ نے نالے صاف نہیں کرائے، علی زیدی

وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کہتے ہیں کہ پچھلے سال کراچی کے نالے پاکستان تحریک انصاف نے صاف کیے تھے تو کراچی بارش میں ڈوبا نہیں، اس بار وزیر اعلیٰ سندھ اور انکی چور کابینہ نے نالے صاف نہیں کرائے تو کراچی دریا بن گیا ۔
علی زیدی نے اپنی ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں کل بڑا تماشہ ہوا ہے ، شہر کے نالے اس بار چور اور کرپٹ حکومت سندھ نے صاف نہیں کرائے جس کے سبب سڑکیں زیر آب آگئیں ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ وزیر اعلیٰ کے پاس ہے ، وہ کام نہیں کرواتے بس شور مچاتے ہیں ، انہوں نے نالوں سے کچرا صاف نہیں کرایا اس لیے شہر تالاب بنا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پچھلے سال شہر کراچی کی کلین مہم میں ہم نے یہاں کے نالے صاف کرائے تھے, 44 ارب لگے تھے اور نالے صاف ہوگئے تھے.
ان کاکہنا تھا کہ قتل و غارت ،بیڈ گورنس بھتہ خوری کرنےو الی حکومت نے کراچی کو تباہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں