بلوچستان میں پولیوکا نیا کیس سامنے آیا

کوئٹہ:بلوچستان کے علاقے چمن میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، نیا کیس رپورٹ ہونے کے بعد بعد رواں سال صوبے میں پولیو کے کل کیسز کی تعداد 15ہوگئی۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق قلعہ عبداللہ کی تحصیل چمن میں 17ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، سیمپلز 5اور 6جون کو لئے گئے تھے جس کی گزشتہ روز تصدیق ہوگئی ہے۔ محکمہ ذرائع کے مطابق بچی کا تعلق پولیو سے انکاری گھرانے سے ہے۔ نئے کیس کی تصدیق کے ساتھ ہی صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 15ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں