ملازمین لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کے احتجاج کا ساتواں روز، جی ٹی اے اور ایس ای ایس اے وفود کی حمایت

وڈھ(نمائندہ انتخاب)لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کے ملازمین کا احتجاج ساتویں روز بھی جاری رہا، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان اور سینئر ایجوکیشن اسٹاف ایسوسی ایشن کے وفود احتجاجی کیمپ پہنچے جہاں انہوں نے لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کے ملازمین سے یکجہتی کا اظہار کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے ملازمین کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کردی اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ آگے لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کے ملازمین کی جو احتجاجی حکمت عملی ہوگی وہ ہر قدم پر لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کے ملازمین کے ساتھ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہمیشہ سے یہ رہی ہے کہ تعلیم ہمارے ارباب اختیار کے ترجیحات میں شامل نہیں رہا ہے جس کی وجہ سے ہر سطح پر تعلیمی نظام زبوں حالی اور مسائل کا شکار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں