خضدار میں پولیس کی کارروائی، قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

خضدار (بیورو رپورٹ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس قلات رینج منیر احمد شیخ ایس ایس پی خضدار نوید عالم کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی عبدالسلام کاکڑ کی زیر نگرانی پر سٹی ایس ایچ او غلام مصطفی رند پولیس پارٹی کے ہمراہ ایک ہفتے کی محنت کے بعد ارباب کمپلیکس ایریا میں کامیاب کارروائی میں دو ملزمان گرفتار کرلیا، ملزمان عبدالحمید ولد جمعہ خان دوسرا ملزم اشفاق احمد کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کے خلاف مقدمہ نمبر 75/2024 بجرم 302 کے تحت درج کردیا ہے۔ اس موقع پر سٹی ایس ایچ او غلام مصطفی رند نے کہا کہ گزشتہ ہفتے زیرو پوائنٹ کے مقام پر ایک شخص کو بے دردی سے قتل کیا تھا۔ملزمان کے بارے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں