ادویات کی قیمتوں میں اضافہ قبول نہیں، نفیسہ شاہ
اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔پارٹی کی سنئیر رہنماء نفیسہ شاہ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام پر ادویات بم گرانے کی شدید مذمت کرتی ہے۔نااہل حکومت فوری طور پر ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے، نفیسہ شاہ نے کہا کہ پوری دنیا کی کورونا وباء کے دوران صحت کی سہولیات کی بنا تعطل فراہمی اولین ترجیح ہے اور یہاں اس وباء کے دوران بھی عوام کو نہیں بخشا جا رہا۔کورونا وباء کے دوران ادویات کی قیمتوں میں اضافہ انتہائی شرمناک عمل ہے۔برائے نام کورونا فنڈ کے بعد اب ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے بھی اپنی جیبیں بھرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔پیپلزپارٹی موجودہ صورتحال میں ادویات کی قیمتوں میں کسی صورت اضافے کی اجازت نہیں دے گی۔ نفیسہ شاہ کا کہناتھا کہ موجودہ نااہل حکمران کی کابینہ اسکینڈلز کی زد میں آ چکی ہے۔آٹا چینی، پٹرول کے بعد حکومت نے ادویات مافیاز کے سامنے بھی گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔


