پیٹرول کی قیمت میں 13روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق 16مئی سے پیٹرولیم مصنوعات میں بڑے پیمانے پر ریلیف کا امکان ہے۔ اگلے پندرہ دن کیلئے 31مئی تک پیٹرول کی قیمت میں 13روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8سے 9.50روپے فی لیٹر کی کمی ہو سکتی ہے۔ وزارت توانائی کے سینئر حکام کے مطابق ابتدائی اندازوں کے مطابق 16مئی 2024سے پیٹرول کی قیمت میں 13روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 9.50روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جیسا کہ عالمی قیمتیں بڑے پیمانے پر گر گئی ہیں جیساکہ ایران اسرائیل میزائل حملے ختم ہونے اور بحیرہ احمر میں کشیدگی میں کمی کے بعد مشرق وسطیٰ میں استحکام لوٹ آیا ہے۔ یہ موجودہ مہینے میں لگاتار دوسرا ریلیف ہوگا جیساکہ یکم مئی 2024سے حکام نے موٹر اسپرٹ (ایم ایس) کی قیمت کو 5.45روپے فی لیٹر کم کرکے 293.94 روپے فی لیٹر سے کم کرکے 288.49روپے فی لیٹر کر دیا۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت بھی یکم مئی سے 8.42 روپے فی لیٹر کم ہوکر290.38روپے سے کم ہوکر 281.96روپے ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں