وطن کیلئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی عظیم شے نہیں، آرمی چیف
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں فوجی اعزازت دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادرجانبازوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، وطن کیلئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جوانوں اور افسران کو فوجی اعزازوں سے نوازا۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاکہ جاں بحق افراد کے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کیے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ ہمارے شہید در حقیقت قوم کے لیے امید اور استقامت کی کرن ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق انہوں نے کہا کہ آزادی اور سلامتی ہمارے بہادر جانبازوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے کہا کہ قربانیاں ہمارا عزم مزید مضبوط کرتی ہیں، وطن کیلئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی عظیم شے نہیں۔


