خواجہ آصف فارم 47کی وجہ سے اسمبلی میں بیٹھے ہیں، عمر ایوب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ خواجہ آصف نے گزشتہ روز اسمبلی اجلاس میں میرے خاندان اور دادا پر بات کی، وہ ریحانہ ڈار سے شکست کھانے کے بعد بوکھلا گئے ہیں، فارم 47 کی وجہ سے آج اسمبلی میں بیٹھے ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ خواجہ آصف کا مطالعہ کمزور ہے اس لیے ان کو تاریخ کا صحیح علم نہیں ہے، انکو یاد کرانا چاہتا ہوں کہ مارشل لا میرے دادا نے نہیں بلکہ سکندر مرزا نے لگایا تھا۔عمر ایوب نے خواجہ آصف کا نام لیے بغیر کہا کہ میرے دادا کے بھائی نے ان کو یو بی ایل بینک میں سفارشی بھرتی دلوائی تھی، ان کو تاریخ صحیح یاد نہیں اس لیے میں نے سوچا آج یاد کروا دیتا ہوں کیونکہ انہوں نے کل ذاتیات پر بات کی۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ میں اس اسمبلی میں ووٹ لے کر آیا تھا، گزشتہ دو سالوں سے مسلسل جیت رہا ہوں، لیکن خواجہ آصف ریحانہ ڈار سے شکست کھانے کے بعد بوکھلا گئے ہیں، فارم 47 سے جیت کر اسمبلی میں آئے ہیں اس لیے ایسی باتیں کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں