امیرِ کویت کی طبیعت ناساز، ولی عہد کو عارضی طور پر بعض اختیارت سونپ دئیے
کویت سٹی:امیرِ کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے ہفتے کے روز اپنے ولی عہد کو عارضی طور پر بعض اختیارات سونپ دیے۔کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق امیر کو قبل ازیں طبی ٹیسٹوں کے لیے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔امیری دیوان کے امور کے وزیر شیخ علی جراح الصباح نے بتایا ہے کہ امیر شیخ صباح الاحمد کے مختلف طبی معائنے کیے جائیں گے۔ فی الوقت ان کی صحت بہتر ہے۔
Load/Hide Comments


