اسحاق ڈار اور تاجک وزیر خارجہ کی ملاقات، کاسا۔1000 ، دیگر رابطہ کاری منصوبوں پر جلد عملدرآمد بارے تبادلہ خیال
آستانہ (این این آئی)پاکستان اور تاجکستان نے دونوں ممالک اور وسیع تر خطے کے باہمی مفاد اور علاقائی ہم آہنگی کیلئے کاسا۔ 1000 اور رابطہ کاری کے دیگر پر منصوبوں پر جلد عملدرآمد کے لئے زور دیا ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہردین کے درمیان 20 سے 21 مئی تک ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون اور اعلیٰ سطح کے مذاکرات کو مزید تقویت دینیکے عزم کا اعادہ کیا۔
Load/Hide Comments


