دریائے سندھ سے ڈولفن مچھلی کا شکار، 6افراد گرفتار
رحیم یار خان(مانیٹرنگ ڈیسک)دریائے سندھ سے ڈولفن مچھلی کا شکار، پولیس نے 6افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار افراد نے ظاہرپیر کے قریب دریائے سندھ سے ڈولفن مچھلی کا شکار کیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ ویڈیوبنانے کے بعد انہوں نے ڈولفن کو دریائے سندھ میں چھوڑ دیا تھا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔پولیس کے مطابق واقعے کا علم ہوتے ہی ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی جس دوران ملزمان کی مزاحمت سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے، ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


