فوڈ اتھارٹی کا اورماڑہ کی ہوٹلوں اور دکانوں پر چیکنگ، زائد المعیاد اشیا تلف

اورماڑہ(یو این اے ) فوڈ ڈپارٹمنٹ بلوچستان کوئٹہ کی ٹیم کی ہوٹلوں اور دکانوں میں چیکنگ، زائد المعیاد اور مضر صحت اشیا کو ضبط کر کے نذر آتش کردیا گیاتفصیلات کے مطابق فوڈ ڈپارٹمنٹ بلوچستان کوئٹہ کی ٹیم کی جانب سے اورماڑہ شہر اور مکران کوسٹل ہائی وے پر واقع مختلف ہوٹلوں اور دکانوں میں چیکنگ کی گئی ہے۔ چیکنگ کے دوران اورماڑہ شہر کے مین بازار کے دکانوں اور مکران کوسٹل ہائی وے پر واقع مختلف ہوٹلوں اور دکانوں میں زائدالمیعاد اور مضر صحت اشیا کو ضبط کر کے اپنے قبضہ میں لے لیا گیا اور مالکان کو آئندہ کے لئے سخت تنبیہ کیا گیا۔ جبکہ چیکنگ کے عمل کے دوران ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمان کی ہدایت پر تحصیلدار اورماڑہ نور خان بلوچ اور ایس ایچ او لیویز تھانہ اورماڑہ بشیر احمد کے زیر نگرانی لیویز فورس کیو آر ایف کے ساتھ محکمہ فوڈ اتھارٹی ٹیم کی سیکورٹی کو یقینی بنایا گیا۔ تاہم بعد ازاں محکمہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے تحصیلدار اور ایس ایچ او لیویز کی نگرانی میں زاہدالمیاد اشیا اور مضر صحت اشیا کو لیویز تھانہ اورماڑہ کے احاطے میں نذرآتش کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں