ریاستی ، حکومتی و سیاسی ڈھانچہ ریشہ دوانیوں و محلاتی سازشوں سے دوچارہے ، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ (آن لائن) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ملکی حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی ، حکومتی و سیاسی ڈھانچہ اس وقت ریشہ دوانیوں و محلاتی سازشوں سے دوچارہے ملک میں بنیادی شہری و انسانی حقوق سے محرومی کا احساس بڑھتا جارہاہے جس کی ذمہ داری ریاست و سیاست و حکومت کی بجائے اس کا ملبہ عدلیہ پر گرایا جارہا ہے اور ایک سیاسی پارٹی بدزبانی کے ذرئیعے اداروں کوزیردوسری طرف من پسند ججوں سے فیصلوں کی خواہش پر دلیل کی بجائے دبا ئو تنائو کو فروغ دیا جارہاہے جس سے ملک و عوام کرب میں مبتلا ہے اس صورتحال میں عدلیہ ہی عوام کے امنگوں کی تعبیر ہے ہر فرد و ادارے کو اس کے احترام کو ملحوظ رکھنا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں