کوئٹہ میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ میں بروز جمعہ نماز کے وقت میں ہلکی بارش ہوئی جس کے باعث گرمی کی شدت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت 34ڈگری ہے جبکہ آسمان پر بادلوں نے ڈیرے جما لیے۔ بادلوں کے باعث کڑکتی دھوپ کی شدت بھی کم ہوئی جبکہ شہریوں نے بارش پر اظہار مسرت کیا۔
Load/Hide Comments


