بلوچستان میں لائیواسٹاک کے فروغ کے مواقع موجود ہیں،ڈاکٹر فاروق ترین
کوئٹہ(یو این اے )ڈائریکٹر جنرل اینمل ہیلتھ لائیواسٹاک ڈیری ڈیولپمنٹ بلوچستان ڈاکٹر فاروق ترین نے کہا ہے کہ بلوچستان میں لائیواسٹاک کے فروغ کے مواقع موجود ہیں،مالدار لائیواسٹاک کے شعبے کو بروے کارلاتے ہوے معیشت اور زمبادلہ میں بہتر انداز میں اضافہ کرسکتے ہیں،صوبائی حکومت کی جانب سے لائیواسٹاکبکے فروغ کے لیے اقدامات اٹھاے جارہے ہیں،بلوچستان کے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مالداروں کے لیے فیلڈ ڈے کے انعقاد کو یقینی بنائیں،عیدالضحی کے سلسلے میں صوبہ بھر کی مویشی منڈیوں میں ویکسینشن اور اسپرے کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے،جانوروں میں پاے جانے والے امراض کے خاتمہ کو ممکن بنانے کے لیے لائیواسٹاک کے ماہروتجربہ کار ڈاکٹرز مصروف عمل ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے خبررساں ادارہ یو این اے سے بات چیت میں کیا،انہوں نے کہا کہ عیدالضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی ویکسینیشن اور اسپرے کے لیے بلوچستان بھر کی مویشی منڈیوں میں لائیواسٹاک کے ویٹرنیریز آفیسرز اور دیگر اسٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی جائیں گی اس ضمن میں تمام اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو سختی سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کی مویشی منڈیوں سمیت شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر ویکسینیشن اور اسپرے کے لیے اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ عیدالضحی جیسے مقدس موقع پر صحت مند جانوروں کی قربانی کو یقینی بنایا جاسکے،انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں لائیواسٹاک کے بہتر فروغ کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں،صوبے کی سرزمین آب و ہوا سمیت قدرتی چراگائیں لائیواسٹاک کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،مالداروں لا چاہیے کہ وہ لائیواسٹاک کے شعبے کو جدید سائنٹیفک بنیادوں پر بروے کار لاتے ہوے زرمبادلہ میں بہتر انداز میں اضافہ کرسکتے ہیں،اس ضمن میں لائیواسٹاک کے ماہروتجربہ کار ڈاکٹرزہمہ وقت مالداروں کی رہنمائی اور معاونت کے لیے پیش پیش ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت لائیواسٹاک کے فروغ کے لیے سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے تاکہ بلوچستان میں دودھ ،انڈوں سمیت گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہوسکے اور صوبے کی جی ڈی پی میں بھی اضافہ ہوسکے۔


