کوئٹہ ،رومان ساجد کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف مظاہرہ

کوئٹہ (آن لائن) انجمن طلباء اسلام کوئٹہ کے زیر اہتمام محمد اویس رضا، محمد تابش، تیمور حسن، محمد آفاق حسینی، وقاص رئیسانی کی قیادت میں محمد رومان ساجد کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا مظاہرین بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مرکزی قیادت قاتلوں کی گرفتاری کے لئے اپنا کردار ادا کریں اگر قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو پاکستان کی تمام یونیورسٹیاں بند کردیں گے ہم آج کے احتجاج کے توسط سے ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ محمد رومان ساجد کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں