وزیر اعظم کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی اجلاس طلب، سرفراز بگٹی بھی شرکت کرینگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی (خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل )کا دسواں اجلاس آج ہو گا، ایس آئی ایف سی اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات، وزیر خزانہ، وزیر دفاع اور دیگر شریک ہوں گے۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں