پی این ایس اصلت ریجنل میری ٹائم سیکورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات

راولپنڈی(پ ر)پی این ایس اصلت ریجنل میری ٹائم سیکورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات، تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی این ایس اصلت پاکستانی بندرگاہوں پر آنے والے تجارتی جہازوں کی حفاظت یقینی بنائے گا، پی این ایس اصلت پر مخصوص ہیلی کاپٹر تعینات کیے گئے ہیں، آئی ایس پی آر نے بیان میں مزید بتایا کہ پی این ایس اصلت کی تعیناتی کا مقصد بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت بھی یقینی بنانا ہے، پاک بحریہ کا جہاز دوست اور شراکت دار ممالک کے ساتھ مشترکہ آپریشنز میں بھی حصہ لے گا۔ پی این ایس اصلت بحری سفارتکاری کے تحت علاقائی بندر گاہوں کا دورہ بھی کرے گا۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پی این ایس اصلت جنگی جہاز ، جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں