کوئٹہ میں مرمت کے نام پر بجلی و گیس کی بندش عوام کو تنگ کرنے کا ذریعہ ہے، کاشف حیدری

کوئٹہ (این این آئی) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے رکن ایگزیکٹیو کمیٹی اور بی این پی کے ضلعی رہنماءکاشف حیدری نے کہا ہے کہ مرمت کے نام پر آئے روز بجلی اور گیس کی گھنٹوں بندش معمول بن چکی،مرمت کے نام پر گیس اور بجلی کی بندش صرف اور صرف عوام کو تنگ کرنے کا زریعہ، گیس کمپنی اور کیسکو نے شہر کے 30 لاکھ سے زائد کی آبادی کو یرغمال بنا رکھا ہے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد اضافہ اور ٹیکسز لگائے جارہے مگر سہولیات کا نام و نشان نہیں، عوام پر ظلم کا سلسلہ بند کیا جائے، اپنے جاری کردہ بیان کاشف حیدری کا کہناتھاکہ بلوچستان ساحل وسائل سے مالا مال صوبہ ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ ایکسویں صدی میں آج بلوچستان چند شہروں کے علاوہ پورا 28 اضلاع گیس سے محروم ہے اسی طرح گرمیوں میں بجلی سے محروم ہے، انہوں نے کہا کہ شہر میں 10 سے 14گھنٹے جبکہ دیہاتوں میں 18 سے 20 گھنٹے کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اس شدید گرمی میں جاری ہے جوکہ عوام پر ظلم کی انتہائ ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کیسکو اور گیس حکام اب عوام کو آئے روز بجلی اور گیس کی مرمت کے نام پر تنگ کررہے ہیں،اعلیٰ حکام اینٹی کرپشن اس کی تحقیقات کریں کہ آئے روز کہاں مرمت ہوتا ہے، جوکہ ہر روز سادہ کاغذ پر اعلامیہ جاری کرکے گھنٹوں گیس اور بجلی بند رہتی ہے بلآخر وہ کونسی مرمت ہے جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی، مزید انکا کہنا تھا کہ گیس کمپنی اور کیسکو کی ہٹ دھرمیوں کی وجہ سے عوام کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہے، گیس مرمت اور بجلی مرمت کے نام پرہر مہینے میں متعدد بار گیس اور بجلی کی بندش صرف اور صرف عوام کو تنگ کرنے کا زریعہ ہے،پائپ لائنوں کی مرمت کے نام پر مہینے میں 10 سے زائد مرتبہ گیس کی بندش سمجھ سے بالاتر، عوام کو تنگ کرنے کا زریعہ ہے حکومت وقت کیسکو اور گیس کمپنی کے اس ناروا عمل کے خلاف ایکشن لیا جائے بصورت دیگر ہم مجبور ہوکر خود اس کی تحقیقات کرکے عوام کے سامنے بے نقاب کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں