سیکورٹی فورسز کا پشاور میں آپریشن، 5مشتبہ افراد ہلاک، 2اہلکار جاں بحق

راولپنڈی(پ ر) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بیان میں بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 5مشتبہ افراد ہلاک جبکہ 3زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ جاں بحق ہوئے۔ سیکورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کے ٹھکانے کو موثر انداز میں تلاش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں