خضدار میں امن کی ابتر صورتحال، جھالاوان ایکشن کمیٹی کا جرگہ طلب

خضدار(بیورورپورٹ) خضدار میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر جھالاوان ایکشن کمیٹی نے اہم جرگہ بلانے کا اعلان کردیا ۔ صدر صابر حسین قلندرانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ خضدار کے عوام کو رہزنوں ڈکیتوں اور بھتہ خوروں کے رحم وکرم کے پر چھوڑدیا گیاہے ۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ جھالاوان ایکشن کمیٹی کے خضدار میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔ خضدار میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال آئے روز تاجروں اورعوام کو لوٹنے کے واقعات سمیت امن دشمنی کے متعدد واقعات کا رونما ہونا انتظامیہ کی کردار پر سوالیہ نشان ہے ایسے محسوس ہورہا ہے کہ خضدار کے عوام اور تاجروں کو رہزنوں ڈکیتوں و بھتہ خوروں کے رحم کرم پرچھوڑدیاگیاہے۔ موجودہ حالات سے نمٹنے کے لئے عوام ، سیاسی پارٹیاں ، طلباءتنظیمیں ٹریڈ یونیئنزسمیت تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو آواز اٹھانا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے خضدار میں سٹریٹ کرائم دن دیہاڑے تاجروں کی لوٹ مار سمیت امن دشمنی کے متعدد واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کی ضیاع پر انتظامیہ کی کردار پرایک دھبہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عنقریب خضدار میں ایک اہم جرگہ بلاکر تمام سیاسی پارٹیوں طلباءتنظیموں ٹریڈ یونیزکو مدعو کریں گے اور آئندہ کیلئے سخت لائحہ عمل طے کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں