واپڈا نے سبی میں مساجد کی بجلی کاٹ دی

سبی(آئی اےن پی ) باکمال لوگ لاجواب مہم ، واپڈا کی جانب سے سبی مےں واجبات اور بجلی چوری کی روک تھام کے لئے اےف آئی اے کی سربراہی مےں خصوصی مہم جاری ۔ مساجد کی بجلی کاٹ دی گئی جبکہ واپڈا اہل کا روںعزیز ،رشتے داروں، دوستوں کے گھروں میں بجلی چوری کا سلسلہ جاری ۔ ایف آئی اے کی ٹےم کی آنکھوں میں دھول جھونک کر رات کی تا ریکی میں کنکشن لگا نے کا سلسلہ بھی شروع۔ تفصیلات کے مطابق سبی شہر میں واپڈا کی جانب سے روزانہ12سے 14گھنٹے جبکہ دیہی علا قوں میں 18سے 20گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جا ری ہے واپڈا اہل کار اپنا کھا تہ پورا کرنے کے لیئے مسجدوں کی بجلی بھی کا ٹ رہے ہیں جبکہ رات کی تا ریکی میں فری کنیکشن لگا کر قومی ادارے کو کڑوروں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے گزشتہ ایک ماہ سے ایف آئی اے کی ٹیم سبی میں مو جود ہونے کے با وجود نہ تو ریکوری کا ٹار گٹ پورا کر سکے اور نہ ہی لو ڈ شیڈنگ میں کو ئی کمی ہو رہی ہے جبکہ سرکا ری محکموں میں تا حال فری بجلی کا سلسلہ جا ری ہے جوکہ کیسکو کے کڑوروں روپے کے مقروض ہیں ایف آئی اور واپڈا کے چند اہل کار سبی شہر کے لو گوں کو تنگ کرنے کے با وجود اپنا ٹارگٹ پورا کرنے میں گزشتہ ایک ماہ سے ناکام نظر آ رہے ہیں ایف آئی کی ٹیم کو صرف گھروں کی نشاندہی کی جا رہی ہے جہاں منتھلی پربات نہیں بنتی بصورت دیگر سب کچھ اچھا ہے لہذا ایف آئی اے کی ٹیم اگر سبی شہر میں صاف اور شفاف ظریقے سے آپریشن کر رہی ہے تو پھر پوری ایما نداری کے ساتھ غیر جا نبدار اہل کا روں کے ساتھ آپریشن کرے اور چادر اور چار دیواری کے تحفظ کو یقینی بنا ئے شہری حلقوں نے ڈا ئریکٹر جنرل ایف آئی اے ،ڈی جی نیب ،سے درخواست کی ہے کہ وہ سبی میں رات کی تاریکی میں چوری چھپے بجلی کے کنکشن لگا نے کا نوٹس لیں اور جن گھروں میں ایک پنکھا اور بلب جلتا ہے وہاں کا بل لا کھوں میں آتا ہے اور جس گھر میں 6اے سی رات دن چل رہے ہیں وہاں چند روپے کا بل دیا جا رہا ہے لہذا اعلیٰ حکام واپڈا اور ایف آئی کی اس ملی بھگت کا فوری نوٹس لیںاور غریب شہریوں کو انکے جائز حق دیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں